افغان ووٹوں کی گنتی کا عمل پھر معطل

کابل ، 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدارتی انتخاب کیلئے ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کو ایک بار پھر معطل کر دیا گیا ہے۔ افغانستان میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد ہفتہ کو مقرر تھی۔ ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی کوششوں سے دونوں صدارتی امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان اتفاق رائے سے شروع ہوا تھا۔