واشنگٹن ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) پنٹگان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ذریعہ افغان زمینی سطح پر فی الحال کوئی مواصلاتی رکاوٹ نہیں ہے۔ لیفٹننٹ جنرل کینیتھ میکنزی، جوائنٹ اسٹاف ڈائرکٹر نے پنٹگاان کی نیوز کانفرنس میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جنوبی جانب سے اپنی زمینی لائن کو بند کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا یا پھر پاکستان کے مغربی جانب سے مواصلاتی ایرلائن کو مسدود کرنے کیلئے بھی کچھ نہیں کیا۔ مسٹر میکنزی نے یہ بات ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی جو ایک حالیہ انٹرویو کے بارے میں پوچھی گئی تھی جہاں پاکستان کے وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ امریکہ نے جو رویہ اختیار کیا ہے اس نے حکومت کو پریشان کر رکھا ہے اور اب ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ افغانستان کے لئے امریکی سربراہی لائن کو بند کردیا جائے۔ مسٹر میکنزی نے مزید کہاکہ فی الحال وہ اس موقف میں نہیں ہیں کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر کیا کہا اور کیا نہ کہا لیکن یہ بات وثوق سے کہہ سکتا ہیکہ فوجی سطح پر اب بھی سربراہی لائن کھلی ہے اور افغانستان کو جو ملنا چاہئے وہ پاکستان سے ہوکر ان تک متواتر پہنچ رہا ہے۔