کابل ۔16ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افغان فوج کا ہیلی کاپٹر 4 اہلکاروں کو لے کر صوبہ فرح جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز آگ بھڑک اْٹھی جس پر ضلع خاکی صفاد میں ہنگامی لینڈنگ کی بھی کوشش کی گئی تاہم اس دوران ہیلی کاپٹر زمین بوس ہو گیا۔فرح صوبے کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں گولہ بارود بھی موجود تھا۔ حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔
مانچسٹرمیںآج محرم کا جلوس
مانچسٹر۔16ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مانچسٹر میں محرم الحرام کا جلوس آج دن بارہ بجے پلاٹ فیلڈ پارک سے شبیہ ذوالجناح علم حضرت عباس کے ساتھ برآمد ہوگا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزر کر شام پانچ بجے جعفریہ اسلامک سینٹر میں اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں میں اہل سنت کی جانب سے مختلف سبیلیں لگائی جائیں گی۔