افغان فوج اور طالبان معاہدہ تنازعہ کا شکار : امریکی جنرل

کابل ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : امریکی جنرل جانک نکلسن نے کہا کہ افغان افواج اور طالبان کے درمیان معاہدہ تنازعہ کا شکار ہوگیا ہے ۔ کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا کہ حزب اسلامی سے افغان فورسز کا معاہدہ خوش آئند ہے ۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ کا خیر مقدم کیا جاتا ہے اور یہ حوصلہ افزاء اقدام ہے جس سے افغانستان میں تنازعہ کی یکسوئی میں مدد ملے گی ۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی فوج اور طالبان کے درمیان معاہدہ تعطل کا شکار ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے افغانستان میں اب بھی فوج کا اثر نہیں ہے ۔ افغانستان کی 70 فیصد آبادی پر افغان فوج کا کنٹرول ہے جب کہ طالبان کا اثر بھی بڑھ رہا ہے ۔۔