افغان فوجی کارروائی، 63 طالبان ہلاک

کابل۔ 10 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں اتحادی فوج کے حملوں میں 63 طالبان ہلاک جبکہ 41 زخمی ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق فوج کے ایک ترجمان نازیف اللہ سلطانی نے بتایا کہ اتحادی فوج نے صوبہ غزنی کے ضلع گیلانی میں کارروائی کے دوران 63 طالبان کو ہلاک جبکہ 41 کو زخمی کر دیا۔