ہیرات (افغانستان) 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی افغانستان میں ایک ملٹری بیس پر طالبان کے حملہ میں کم از کم 19 افغانی سپاہی ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ اس گروپ کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کرنے سے چند گھنٹے قبل پیش آیا۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔ کل رات کے حملہ کا طالبان نے دعویٰ کیا ہے جس کے بارے میں ہیرات کے صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس میں افغان سکیورٹی فورسیس کے 19 ممبرس ہلاک ہوگئے۔ زمول ڈسٹرکٹ گورنر محمد سعید سروری نے اس حملہ اور اموات کی توثیق کی ہے۔