کابل 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) طالبان شورش پسندوں نے 12 شہریوں کے سر قلم کردیئے ہیں اور مشرقی صوبہ غزنی میں فوج پر ایک حملے کے دوران تقریبا 60 مکان نذر آتش کردیئے ہیں۔ صوبہ کے نائب سربراہ پولیس اسد اللہ انصافی نے کہا کہ طالبان نے گذشتہ ہفتہ ضلع ارجستان کے کئی دیہاتوں پر حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات انہوں نے مقامی اور قومی پولیس کے تقریبا 12 ارکان خاندان کو گرفتار کر کے ان کا سر قلم کردیا اور 60 مکان نذر آتش کردیئے جبکہ شدت کی لڑائی ہنوز جاری ہے ۔ انصافی نے کہا کہ طالبان نے فوج کے کیمپ کے روبرو ایک کار بم دھماکہ کیا یہاں پر 40 ملازمین پولیس تعینات تھے ۔