افغان طالبان کے سیاسی وفد کا ایران کا دورہ

تہران ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان کے ایک سیاسی وفد نے ایران میں سکیورٹی حکام سے ملاقات کی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق قطر میں طالبان دفتر کے سربراہ طیب آغا کی قیادت میں ایک وفد تہران پہنچا، جہاں وفد نے ایرانی سکیورٹی حکام سے ملاقات کی اور خطے میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے علاوہ سکیورٹی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے ایجنڈے میں افغان پناہ گزینوں کا معاملہ بھی شامل ہے۔