کابل ، 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان نے پاکستانی طالبان کے منقسم گروپوں کے مابین جنگ بندی کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے مرکزی مقام میران شاہ میں تقسیم کئے جانے والے پرچوں کے مطابق اس جنگ بندی کی مدت 12 اگست تک کی ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں کمانڈر خان سید سجنا اور مقتول حکیم اللہ محسود کے گروپوں کے مابین لڑائی میں زائد از 60 افراد مارے گئے تھے۔