کابل 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک افغان عہدیدار نے کہا کہ تخریب کاروں نے مغربی صوبہ فارح میں ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کرتے ہوئے 11 سپاہیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان محمد ناصر مہری نے کہا کہ چار دوسرے سپاہی بھی اس مقام پر ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میںزخمی ہوئے ہیں۔ مہری نے کہا کہ نو تخریب کار بھی اس کارروائی میں ہلاک ہوئے ہیں اور 13 دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ تخریب کاروں کی ایک بڑی تعداد نے کل رات دیر گئے یہ حملہ کیا تھا اور فائرنگ کا تبادلہ آج صبح کی اولین ساعتوں تک جاری رہا ۔ طالبان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن مہری نے اس حملے کیلئے طالبان ہی کو ذمہ دا رقرار دیا ہے ۔