افغان صدر کا جاریہ ماہ ہندوستان کا دورہ

نئی دہلی: 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغان صدر اشرف غنی رواں ماہ کے آخر میں ہندوستان کا دورہ کرینگے۔ ہندوستانی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے اس دورے کے موقع پر افغان صدر وزیراعظم نریندر مودی کیساتھ ملاقات کر کے دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔ افغان صدر انڈین کونسل برائے عالمی امور سے بات چیت بھی کرینگے۔ جبکہ وہ وزیر خارجہ سشما سوراج سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی بات چیت کرینگے۔