’’افغانی طالبان اور حقانی نیٹ ورک‘‘ سے خطہ کو پاک

کرنا پاکستان کی بنیادی ذمہ داری : امریکی عہدیدار
واشنگٹن ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی بنیادی ذمہ داری ہیکہ وہ اپنے خطہ کو ’’افغانی طالبان اور حقانی نیٹ ورک‘‘ سے پاک کرے۔ یہ بات وائیٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار نے کہی۔ لیزاکریٹس، ڈپٹی اسسٹنٹ برائے صدر امریکہ اور سینئر ڈائرکٹر برائے جنوبی و مرکزی ایشیا، قومی و سلامتی کونسل نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے جوکہ نہایت تعمیری کردار ہوگا۔ حقیقت یہ ہیکہ ’’افغانی طالبان بشمول حقانی نیٹ ورک‘‘ نے گذشتہ 16 برسوں سے پاکستان کو اپنی جائے پناہ بناتے ہوئے اپنے مقاصد میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کرٹس نے یہ بات اپنی کلیدی تقریر کے دوران کہی۔