واشنگٹن ۔26 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر براک اوباما نے افغانستان کے دو صدارتی امیدواروں عبداﷲ عبداﷲ اور اشرف غنی پر زور دیا کہ وہ اپنے سابقہ سیاسی فریم ورک کو عوامی سطح پر لائیں اور اُن سے اپیل کی کہ وہ ایسی کوئی حرکت نہ کریں جس سے ملک کے آئین کے علاوہ مزید کوئی اقدامات کرنے کی ضرورت پیش آئے۔ اوباما نے دونوں لیڈروں سے فون پر بات کرتے ہوئے قومی اتحادی حکومت کے قیام کیلئے آمادگی ظاہر کرنے پر انھیں مبارکباد دی اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ 14 جون کو منعقد کئے گئے انتخابات کے نتائج کو من وعن قبول کرلیں ۔