کابل ،6نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شمالی صوبے پنج شیر کے ایک ہاسپٹل میں نامعلوم انفیکشن کی بنا پر کم از کم 12 نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی ۔یہ اطلاع مقامی حکام نے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی یو کے اینٹی بایوٹک تھریپی سے نوزائیدہ بچوں کی سنگین انفیکشن کی وجہ سے موت ہوئی۔ہاسپٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس بارے میں محکمہ صحت کے حکام کو فوری اطلاع دیدی گئی ہے اور موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے دارالحکومت کابل کے ایک پرائیویٹ لیبارٹری میں مائیکروبایولوجیکل جانچ کرائی جارہی ہے ۔