واشنگٹن ۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی فوجی ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے جبکہ افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ان پر حملہ کیا گیا۔ سرکاری عہدیدار وں نے اس حملہ کا ذمہ دار طالبان کو قرار دینے سے گریز کیا حالانکہ صوبہ ہلمند میں وسطی علاقہ پر طالبان کا اقتدار ہے۔ پنٹگان کے سربراہ جن مٹیس توقع ہیکہ جاریہ ماہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو افغانستان میں تازہ امریکی حکمت عملی کی تفصیلات سے واقف کروائیں گے۔