افغانستان کے الگ الگ صوبوں میں 29 جنگجو ہلاک

کابل۔ 3 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے الگ الگ صوبوں میں چہارشنبہ کو سلامتی دستوں کی مہم میں دولت اسلامیہ (آئی ایس)کے پانچ جنگجوؤں سمیت 17جنگجو مارے گئے جبکہ دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق نگرہار صوبے کے اچن ضلع میں آئی ایس کے خلاف چلائی گئی مہم کے ڈرون حملے میں کمانڈر مولوی سلیمان سمیت پانچ جنگجو مارے گئے ۔اس سے پہلے بدخشاں صوبے کے ارغن چخاف ضلع میں سلامتی دستوں کی ایک خصوصی مہم میں 12جنگجو مارے گئے جس میں دو غیر ملکی شامل ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر 29 جنگجو ہلاک ہوئے۔ فوج کے شمالی صوبے کے ترجمان عبدل الہادی جمال نے بتایا کہ خصوصی مہم چہارشنبہ کی صبح شروع کی گئی اور دو غیر ملکی جنگجو سمیت اب تک کل 12جنگجومارے گئے اور 10دیگر زخمی ہوئے ہیں۔مارے گئے جنگجوؤں کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔اس مہم میں دو سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔