افغانستان کی سرزمین سے خفیہ جنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی

کٹھمنڈو ۔ 26 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنگ زدہ ملک افغانستان کے صدر اشرف غنی نے آج کہا کہ افغانستان کی سرزمین کو خفیہ جنگوں کیلئے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے پاکستان کو درپردہ وارننگ دی کہ وہ افغانستان کی سرزمین کا غلط استعمال نہ کریں۔ سارک چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناکام حکومتیں یہاں معزول حکومتیں اپنی غیر کارکردگی کے باعث مجرمانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ملک کی سرپرستی میں چلائے جانے والے دہشت گرد سرگرمیاں خطرناک ہوتی ہیں اس لئے افغانستان کی سرزمین کو اس طرح کی سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔