افغانستان کی جنگ میں ہتھیار ڈالنے کیلئے امریکہ تیار

دوحہ ۔ /4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے خصوصی قاصد نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ 17 سال سے جاری اس جنگ کو ختم کرنے کیلئے تمام زاویوں سے ہتھیار ڈالنے کیلئے تیار ہے ۔ امن کے قاصد زلمے خلیل زاد نے کہا کہ دوحہ میں طالبان کے ساتھ بات چیت کا تازہ مرحلہ شروع ہوا ہے ۔ یہاں دونوں فریق معاہدے کیلئے ایک دوسرے کو ترغیب دے رہے ہیں ۔ اس معاہدے میں افغانستان سے بیرونی فوج کی واپسی اور طالبان کی سکیورٹی کو بحال کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔ خلیل زاد نے ٹویٹ کیا کہ امن پیشرفت کیلئے ہتھیار ڈالنے کے سواء کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔