کابل ۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) معتمد خارجہ وجئے گوکھلے نے وزیرخارجہ پاکستان صلح الدین ربانی سے ملاقات کے دوران تیقن دیا کہ ہندوستان افغانستان کی بھرپور تائید جاری رکھے گا۔ معتمدخارجہ گوکھلے آج دن میں کابل پہنچے تھے تاکہ ہند ۔ افغان دوسرے اجلاس میں شرکت کرسکیں۔ اس اجلاس میں امن کارروائی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ معتمد خارجہ نے کابل کی امن کارروائی میں بھرپور تائید کا تیقن دیا۔