فتح اللہ ( افغانستان ) ۔ یکم ۔ مارچ : (سیاست ڈاٹ کام ) : افغانستان نے آج تاریخ رقم کی اور شاندار آل راونڈ مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 32 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم نے 254 رنز بنائے ( خبر اسپورٹس کے صفحہ پر ) جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم ٹاپ آرڈر ناکامی کے بعد سنبھل نہیں پائی اور 47.5 اوورز میں 222 پر سارے کھلاڑی اوٹ ہوگئے ۔ مومن الحق ( 50 ) ، ناصر حسین (41) ، اور ضیا الرحمن (41) کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین کریز پر زیادہ دیر جم نہیں سکا ۔ افغانستان کی ٹیم انٹرنیشنل سطح پر نا تجربہ کار ہے اور آج بھی فیلڈنگ میں کئی خامیاں دیکھی گئیں ۔ اس کے علاوہ چار کیچس چھوڑ دئیے گئے لیکن بنگلہ دیش کو فائدہ نہیں ہوا
حکومت پاکستان اور طالبان مذاکرات کا رول کی کل ملاقات
پشاور ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : حکومت پاکستان اور طالبان کے مقرر کردہ مذاکرات کاروں کی پیر کو بات چیت کا امکان ہے جس کی صدارت وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں کریں گے ۔ مذاکرات کار کمیٹی کے کوآرڈینٹر یوسف شاہ نے تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ایک ماہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد یہ انکشاف کیا ۔ انہوں نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کمیٹی کے کلیدی رکن سمیع الحق سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے بات چیت میں حصہ لینے پاکستان واپس ہورہے ہیں ۔ انہوں نے امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے عوام سے دعاؤں کی گزارش کی ۔۔