کابل ۔ 28 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) طالبان نے صدر امریکہ بارک اوباما کے اس اعلان کی مذمت کی کہ امریکی فوج 2016 کے ختم تک افغانستان میں موجود رہے گی۔ طالبان نے کہا کہ اوباما یہ اعلان افغانستان پر قابض رہنے کے مترادف ہے اور اسے ملک کی سالمیت ، مذہبی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ طالبان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ موقف پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین پر ایک بھی امریکی سپاہی ہمارے لئے ناقابل قبول ہے اور ہم ان کے خلاف جہاد کرتے رہیں گے۔
بغیر ڈرائیور کی گوگل کار کی تیاری
لاس اینجلس ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گوگل نے بغیر اسٹیئرنگ، ریس اور بریک کے خود سے چلنے والی بجلی کی کارتیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال تک ایسی 100 گاڑیاں سڑکوں پر ہوں گی۔ کمپنی کے سربراہ سرگئی برن نے کیلیفورنیا میں ایک کانفرنس میں بتایا کہ دو سیٹوں پر مشتمل یہ گاڑی اپنے اندر نصب شدہ سافٹ ویئر کی مدد سے چلے گی اور اس میں کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہو گی۔ گوگل اس سے پہلے بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں چلانے کا تجربہ کر چکی ہے لیکن اب وہ یہ گاڑیاں خود ہی تیار کرے گی۔ اس نئی گاڑی کی ابتدائی طور پر رفتار 25 میل (40 کلومیٹر) فی گھنٹہ ہو گی اور شروع میں اس میں کسی بھی غلطی سے بچنے کیلئے اسٹیئرنگ بھی ہو گا اور گوگل کمپنی کے ڈرائیور بھی موجود ہوں گے۔