افغانستان میں 72 طالبان جنگجو ہلاک

غزنی ،5 دسمبر، (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی صوبہ غزنی کے تین اضلاع میں چھاپہ ماری کے دوران افغان فوج نے کم از کم 72 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ۔ یہ اطلاع ایک سرکاری عیدیدار نے دی ہے ۔منگل کو افغانستان ٹائمس کے ایک رپورٹ کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری نے کہاکہ افغان اور بیرونی افواج نے پیر کی دیر رات ناوا، گیلان اور کھوگیانی اضلاع میں ہوائی اور زمینی کاراوئی کی، جس میں بڑی تعداد میں طالبان مارے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ضلع ناوا میں 20 جنگجو اور ضلع گیلان میں 40 جنگجو ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ رات میں ہوئے حملے کے دوران باغیوں کے بہت سے ہتھیار، 5 موٹر سائیکلیں اور تین گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی افواج کے ہوائی حملے میں ضلع کھگیانی کے کھادی علاقے میں 12 عسکریت پسند مارے گئے ۔طالبان نے ہوائی حملے کی تصدیق کی ہے مگر ہلاکتوں کی تعداد کو مسترد کر دیا ہے ۔ ان کے مطابق محض 9 طالبان جنگجو ہلاک ہو ئے ہیں۔