افغانستان میں 5 اپریل کو صدارتی انتخابات

کابل ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں 5 اپریل کو صدارتی انتخابات ہوں گے ۔ موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ منتخب ہونے کے باعث انتخابات سے الگ ہوئے ہیں۔ ہفتہ کو ہونے والے ان انتخابات پر دنیا بھر کی نظریں لگی ہیں۔ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد افغانستان کا مستقبل نئی حکومت کے ہاتھ میں ہوگا۔ فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان میں طالبان کا اثر کس حد تک رہے گا یہ افغانستان کی صورتحال پر منحصر ہے ۔ نئے انتخابات کے بعد افغانستان کی خارجہ پالیسی میں بھی تبدیلی آئے گی اور پا کستان کے علاوہ ہندوستان کے ساتھ اس کے تعلقات کیا موڑ اختیار کریں گے ، یہ بھی اہم موضوع ہے۔