افغانستان میں 3 اتحادی سپاہی ہلاک

کابل ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں امریکہ زیر قیادت اتحاد کا کہنا ہے کہ تین سرویس ممبرز آج تب ہلاک ہوگئے جب دارالحکومت کابل کے مشرقی ضلع میں اُن کے قافلے پر خودکش کار بمبار نے حملہ کیا۔ انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس نے مہلوکین کی شناختوں یا قومیتوں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کئے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یہ حملہ اُن کے گروپ نے کیا۔ قبل ازیں کابل پولیس ترجمان نے حملہ میں چھ شہری زخمی ہونے کی بات کہی تھی۔

وسطی افریقی جمہوریہ میں مسلح افراد کا صدارتی محل پر حملہ
بنگوئی ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وسطی افریقی جمہوریہ میں جمعرات کی شام مسلح افراد نے صدارتی محل پر حملہ کیا، تاہم سکیورٹی فورسز ان حملہ آوروں کو پسپا کرنے میں کامیاب رہیں۔ صدارتی ترجمان نے بتایا کہ فوجی کارروائی سے قبل صدارتی دفتر اور اہم سرکاری عمارتوں کے آس پاس شدید جھڑپیں ہوئیں۔ وسطی افریقی جمہوریہ کچھ عرصے سے شدید بحران کا شکار ہے اور وہاں مسلم اور عیسائی ملیشیا گروپوں کے درمیان جاری لڑائی میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔