غزنی۔ 9 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں مشرقی صوبہ غزنی کے ضلع دہ یک میں طالبان کے خلاف سکیورٹی فورس کی کارروائی میں کم از کم 14 جنگجو مارے گئے اور 15 دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔صوبائی حکومت کے ترجمان عارف نوری نے بتایا کہ افغان سلامتی دستہ نے ہفتہ کو سلیمان زئی گاؤں میں مہم شروع کی،جہاں طالبان جنگجو چھپے ہوئے تھے۔