افغانستان میں کوئلہ کی کان منہدم، پانچ ہلاک

کابل۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کم از کم 5 کانکن اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ کوئلہ کی کان کی ایک سرنگ منہدم ہوگئی۔ محمد علی حسانی ضلعی سربراہ دارسوف نے شمالی صوبہ سمنگان میں کہا کہ چار مزید کارکن 800 میٹر سرنگ منہدم ہوجانے کے بعد بچا لئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 15 کانکن لاپتہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئلہ کی کان دیہی افغانستان کی دیگر کانوں کی طرح بہت کم حفاظتی انتظامات سے آراستہ تھی۔ جو افراد کان میں کام کررہے تھے، وہ غریب مزدور تھے اور شہر کے دیگر علاقہ میں مقیم تھے۔

اطالوی ساحلی محافظین نے 255 تارکین وطن کو بچا لیا
روم۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے ساحل پر بحرروم میں کل رات 255 تارکین وطن کو بچا لیا گیا کیونکہ اس علاقہ میں موسم ناخوشگوار ہوگیا تھا اور سمندر میں اونچی لہریں اٹھ رہی تھیں۔ کئی ربڑ کی کشتیوں کو کھلے سمندر سے بچا کر ساحل پر لایاگیا جن میں 134 افراد بشمول 7 بجے سوار تھے۔ ایک یوروپی انسداد اسمگلنگ فوجی بحری جہاز میں باقی 121 تارکین وطن کو بچا کر ساحل پر پہنچادیا۔