افغانستان میں کتنے امریکی فوجی رہینگے ؟ فیصلہ صدراوباما کرینگے

کیمپ ڈیوڈ ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ سال افغانستان میں کتنے امریکی فوجی موجود رہیں گے ؟یہ فیصلہ امریکی صدر اوباما کریں گے۔افغان صدر کی امریکی وزراء کے ساتھ پریس کانفرنس میں جان کیری نے کہاکہ افغان طالبان اگرپرامن طورپرسیاسی عمل میں شامل ہوناچاہتے ہیں تومذاکرات کرنے چاہئیں۔کیمپ ڈیوڈ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں خدمات پر امریکی حکومت، عوام اور فوجیوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی سالمیت کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے۔سیکیورٹی کامسئلہ فوری بنیادوں پرحل کرناہے، افغانستان میں موجود 10ہزار امریکی فوجیوں سے متعلق سوال پر افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی تعداد کا فیصلہ امریکی ہم منصب بارک اوباما کریں گے۔اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ افغان قیادت کے ساتھ مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ امریکہ افغان حکومت کی مددد اور تعاون جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اگرپرامن طورپرسیاسی عمل میں شامل ہوناچاہتے ہیں تو بات چیت ضروری ہے۔