کابل، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرھار میں ناٹو کی قیادت والی اتحاد ی افواج کے ڈرون حملے میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے ۔ افغانی فوج نے جمعہ کو بیان جاری کر کے بتایا کہ ضلع خوگیاني میں جمعرات کو اتحادی افواج کے ڈرون فضائی حملے میں آٹھ داعش کے دہشت گرد مارے گئے جن میں داعش مقامی کمانڈر ابو زار بھی شامل ہے ۔بیان کے مطابق اس حملے میں کسی شہری کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ کابل سے 120 کلومیٹر مشرق میں واقع اس پہاڑی صوبے میں سکیورٹی فورسز اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں ۔ افغان ایئر فورس اور ناٹو کی قیادت والی اتحاد ی فورسز نے حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔