کابل ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا ہ کہ لب سڑک بم دھماکہ سے مشرقی صوبہ ننگرہار میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ عطاء اللہ کھوگیانی نے جو صوبائی گورنر کے ترجمان ہیں، کہا کہ ضلع اسکامنا میں ایک گاڑی اس بم دھماکہ سے متاثر ہوئی جس کی وجہ سے اس میں سوار پانچ افراد ہلاک اور دیگر 14 زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں حواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ فوری طور پر اس بم دھماکہ کی کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ افغان طالبان نے کہا کہ لب سڑک بم دھماکے افغان عہدیداروں اور فوجی عہدیداروں کو نشانہ بنا کر کئے جاتے ہیں عام شہریوں کو نہیں۔ قبل ازیں جاریہ میں امریکی سفارتخانہ برائے افغانستان نے کہا تھاکہ پہلے تین ماہ میں 763 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔