افغانستان میں فوج کی مہم میں 15دہشت گرد ہلاک

غزنی؍افغانستان۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام)مشرقی افغانستان کے غزنی صوبہ میں فوج کی مہم میں کم از کم 15طالبانی دہشت گرد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔ اس کے علاوہ تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ فوج نے منگل کو یہ اطلاع دی۔افغان اسپیشل آپریشن فورسز نے پیر کو اندر ضلع کے شیلی علاقہ اور گیلن ضلع کے شنکئی علاقہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر حملہ کیا۔ افغان فوج کی 203تندار کور نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ مہم کے دوران فوج پر فائرنگ کی گئی جس کا فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 13دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ کابل سے 125کلومیٹر دور فوج نے تین دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا۔ اس کے علاوہ فوج نے دہشت گردوں کی 6 گاڑیوں اور 8 موٹر سائیکلوں کو تباہ کردیا۔اس کے علاوہ ناٹو کی قیادت والی اتحادی فوج نے غزنی کے شلیج علاقہ میں فضائی حملے کئے جن میں ایک دہشت گرد کی موت اور پانچ دیگر زْخمی ہوگئے ۔