افغانستان میں فوجی کارروائی میں گیارہ دہشت گرد ہلاک، منشیات ضبط

کابل۔23 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں فوج کی مختلف کارروائیوں میں گیارہ طالبانی دہشت گردوں کو ہلاک ، 14دیگر کو گرفتار اور تقریباََ 900کلوگرام منشیات ضبط کیں۔افغانستان کی داخلی امور کی وزارت نے آج ایک بیان میں کہا کہ افغان نیشنل سیکورٹی اینڈ ڈیفنس فورسز نے جمعہ کی رات مغربی فراہ صوبہ بالابلک ضلع کے شوان گاوں میں طالبان کے ایک ٹھکانے پر طالبانی دہشت گردوں کو مار گرایا اور 300کلوگرام سے زیادہ غیرقانونی افیون ضبط کی ۔ سلامتی دستوں نے دہشت گردوں کی چار موٹر سائیکلوں کو بھی تباہ کردیا۔پڑوس کے ہیرات صوبہ میں افغان نیشنل پولیس (اے این پی ) نے آج 570کلوگرام سے زائد منشیات اور افیون کے علاوہ ایک گاڑی ضبط کی۔ اس دوران اے این پی کا منشیات اسمگلروں کے ساتھ تصادم بھی ہوا۔بیان میں بتایا کہ دونوں فریقوں کے مابین ہوئی فائرنگ میں کوئی بھی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا لیکن اس دوران مشتبہ افراد موقع سے فرار ہوگئے ۔وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں بتایاکہ اغزنی صوبہ کے اندر ضلع میں فوج اور افغانی فضائیہ کی مہم میں گیارہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ دس دیگر زخمی ہوگئے ۔ اس دوران فوج نے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔فوج نے بتایا کہ شمالی بلخ صوبہ کے چھہار بولاخ ضلع میں فوج نے کل چلائی مہم میں ایک ٹھکانہ پر چھاپہ مارکر چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔