جلال آباد، 28فروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ننگرہار صوبے کے ضلع اچن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کئے گئے حملے میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) سے متعلق کم سے کم تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔فوج نے بدھ کو بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی عام شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔آئی ایس یا اس سے متعلق یا دہشت گرد تنظیم کی طرف سے اس حملے پر اب تک کوئی ردعمل نہیں آیا ہے ۔