کابل۔26 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے مطابق ایک فضائی حملے میں ایک افغان خاندان کے دس بچے اور دو خواتین ہلاک ہوگئے ۔ یہ واضح نہیں کہ یہ فضائی حملے امریکی یا افغان جنگی جہازوں سے کیے گئے۔یہ حملہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب افغان صوبے وردک کے ایک گاؤں میں کیا گیا اور بظاہر اس کا ہدف طالبان عسکریت پسندوں کا ایک مبینہ ٹھکانہ تھا۔