میمانہ،4دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں فریاب صوبے کے کرمکل ضلع میں طالبانی دہشت گردوں کو نشانہ بناکر کئے گئے فضائی حملوں میں کم از کم پانچ دہشت گردوں کی موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔فوج کے ترجمان نظر خدا پامیری نے منگل کو بتایا کہ پیر کی شام طالبان کی ایک میٹنگ کو نشانہ بناکر کئے گئے فضائی حملوں میں پانچ دہشت گرد مارے گئے اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔طالبان نے اب تک اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔