افغانستان میں طیارہ گر کر تباہ 3 امریکی فوجی ہلاک

واشنگٹن، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی افغانستان میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق طیارے میں ایساف کے 2 فوجی اور ایک سویلین کارکن سوار تھے۔ ترجمان ایساف نے طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امکان ہے یہ جہاز فنی خرابی کے باعث گرا، دشمن کی جانب سے اسے نشانہ بنائے جانے کی کوئی اطلاعات نہیں۔ ترجمان نے 3 ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

الشباب کے 30 باغی کینیا میں حکومت صومالیہ کے فضائی حملہ میں ہلاک
نیروبی ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کینیا نے آج کہا کہ صومالیہ کے ایک تربیتی کیمپ میں فضائی حملہ سے الشباب کے 30 باغی بشمول ان کے اعلیٰ سطحی کمانڈرس ہلاک ہوگئے۔ علاقہ گیڈو کے تربیتی کیمپ کارباراہے کو نشانہ بناکر حکومت صومالیہ نے فضائی حملہ کیا تھا۔