جلال آباد (افغانستان ) 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرھار میں ایک تلاشی مہم کے دوران حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر ملا میر واعظ کو گرفتار کرلیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی پولیس فورس نے جمعرات دیر رات تلاشی مہم شروع کے دوران ملا میرواعظ کو جو کامران کے نام سے مشہور ہے اور فنگرہار صوبے کے شہر جلال آباد میں 40 رکنی جنگجو دستے کی قیادت کرتا ہے ، گرفتار کرلیا ہے ۔حقانی نیٹ ورک کو مشرقی اور جنوب مشرقی افغانستان اور کابل میں سرگرم طالبانی گروپ کا فوجی ونگ سمجھا جاتا ہے وہ اکثر سرکاری تنصیبات کو نشانہ بناتے رہتے ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا میر واعظ صوبے کے مختلف حصوں میں خودکش حملوں، قتل اور اغوا سمیت کئی معاملات میں ملوث تھا۔ جنگجو گروپ کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا ہے ۔