قندھار ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبائی عہدیداروں نے کہا کہ ایک خودکش بم بردار نے ایک پولیس چوکی کو جنوبی صوبہ ہلمند میں حملہ کا نشانہ بنایا اور کم از کم 4 افراد کو ہلاک کردیا۔ صوبائی سربراہ پولیس نبی جان ملاخیل نے کہا کہ خودکش بم بردار نے آج دوپہر وبائی دارالحکومت لشکرگاہ کے باب الداخلہ پر دھماکہ کیا، جہاں ایک پولیس چوکی قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں مادو سے بری ہوئی ایک کار خودکش بم بردار نے دھماکہ سے اڑا دی۔ اس سے 3 شہری اور ایک ملازم پولیس ہلاک ہوگیا۔ 6 افراد بشمول 4 ملازمین پولیس زخمی ہیں۔
تھائی لینڈ کی فوجی حکومت نے
انسانی حقوق تقریب منسوخ کردی
بنکاک ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے فوجی حکمرانوں نے ایک کمیٹی کے مباحثہ پر امتناع عائد کردیا جو مبینہ طور پر فوجی حکومت کے ایک سالہ دوراقتدار میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں کئے جانے والے تھے۔ تھائی لینڈ کے وکلاء برائے انسانی حقوق جو اس تقریب کو قانونی مدد فراہم کررہے تھے، فوجی حکومت کے اس اقدام کو غیرقانونی قرار دے رہے ہیں اور اطلاع کے بموجب انسانی حقوق کے بارے میں ملک کے ریکارڈ پر احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔