کابل ۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک افغان عہدیدار نے کہا کہ کم از کم 18افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے جب کہ ایک منی بس سڑک سے پھسل کر دور افتادہ شمال مغربی صوبہ بغلیہ میں کھائی میں گرپڑی ۔ میرواعظ میرذکابی نے جو صوبائی گورنر کے ترجمان ہیں کہا کہ حادثہ غالباً حد سے زیادہ تیز رفتار اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کی علی الصبح بالامرغاب ضلع میںیہ حادثہ پیش آیا ۔ یہ علاقہ افغانستان کا غریب ترین اور انتہائی کم ترقی یافتہ علاقہ ہے ۔ سڑکیں ناقص حالت میں ہے اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کئی حادثوں کی وجہ ہوتی ہے ۔ سڑک حادثوں میںہلاک ہونے والوں کی تعداد عالمی تنظیم صحت کے بموجب دنیا میں سب سے زیادہ یعنی 6ہزار سالانہ ہے ۔