کابل ۔ 5 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی سپاہی اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا جو اسے افغانستان کے مشرقی صوبہ لوگر میں کارروائی کے دوران آئے تھے ملک میں ناٹو کے سفارت خانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی ہفتہ کے دن فوجی کارروائی کے دوران زخمی ہوگیا تھا جو بعد ازاں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ تاہم مزید تفصیلات کے انکشاف سے انکار کردیا گیا ہے ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اگست میں محکمہ دفاع کے ایک منصوبہ کو منظوری دی تھی کہ افغانستان میں مزید 3800 فوجی تعینات کردیئے جائیں جبکہ افغانستان میں پہلے ہی سے 11000امریکی فوجی موجود ہیں جو طالبان اور دولت اسلامیہ سے جنگ کررہے ہیں ۔ گذشتہ 16سال سے امریکہ کے افغانستان پر حملہ کے بعد سے طالبان اور دولت اسلامیہ زیر قیادت شورش جاری ہے ۔