کابل ۔ 2 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے ہیرات میں ہندوستانی امدادی کارکن کا آج اغواء کرلیا گیا ۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والا یہ ہندوستانی شہری تعلیمی امدادی کاموں میں سرگرم تھا۔ نئی دہلی میں وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان نے اغواء کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ این جی اوز سے وابستہ امدادی کارکن کا پتہ چلانے کیلئے مقامی حکام کے ساتھ کوشش جاری ہے ۔