افغانستان میں اغواء ہونیوالے 2 پاکستانی انجینئرز رہا

کابل۔11 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں نامعلوم مسلح افرادکی جانب سے اغواء کئے گئے دوپاکستانی انجینئرزکو رہاکردیاگیا۔ مقامی سیکورٹی حکام نے بتایاکہ دونوں پاکستانی انجینئرزکو صوبہ جاوازان سے نامعلوم مسلح افرادنے اغواء کیاتھا اورگزشتہ روز انہی نامعلوم مسلح افرادنے رہابھی کردیا۔ مقامی سیکورٹی آفیسرفقیرمحمد نے مزید بتایاکہ دونوں پاکستانی انجینئرزکو تاوان کے بدلے میں رہاکیاگیاہے تاہم تعمیراتی کمپنی نے اس بات کی تردید کی ۔ یادرہے کہ اغواء کاروں نے دونوں پاکستانی انجینئرزکے ڈرائیورکو ایک ہفتہ قبل قتل کردیاتھا۔