کابل /5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں مسلح افراد نے ایک لڑکی کو اغواء کرنے کے بعد 20مرتبہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔افغان میڈیا کے مطابق یاسمین نامی نوجوان لڑکی کو حال ہی میں شمال مشرقی صوبہ قندوز کے دارالحکومت سے اغواء کیا گیا تھا جسے دوران قید 20مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔قندوز کرائم برانچ کے سربراہ وصی الدین تالش کا کہنا ہے کہ لڑکی کے خاندان نے 4جنوری کو اسکے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔انکا کہنا تھاکہ سرچ آپریشن کے دوران لڑکی کو قندوز شہر کے علاقے سر دوارہ کے ایک گھر سے بازیاب کرایا گیا اس دوران ایک شخص کو واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں پستول سمیت گرفتارکرلیا گیا۔زیادتی کا نشانہ بننے والی یاسمین نے بتایا ہے کہ اسے 2ماہ کے دوران 20سے زائد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ مجھے ابراہیم خیل کے علاقے سے 2بھائیوں نے نشہ آور چیز کھلانے کے بعد اغواء کیا تھا جس کے بعدمیں نے خود کو ایک گھر میں قید پایا۔یاسمین نے الزام لگایا کہ گھر میں پستول کے ساتھ 2شخص میرے ساتھ تھے اور میں باہر نہیں جاسکتی تھی ان میں سے ایک نے مجھے مختلف اوقات میں 20سے زائد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔