کیمپ مورہیڈ ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر پی جی ۔ 7 میزائل راکٹ لانچروں سے لیس جن کا نشانہ سینکڑوں میٹر دور دبابے بھی بن سکتے ہیں، افغان فوج کے کمانڈوز کے تازہ اعلیٰ سطحی گروپ کو سربراہ کئے جائیں گے تاکہ ان کی طاقت میں اضافہ ہوسکے۔ امریکی جنرلس کا کہنا ہیکہ امریکہ افغانستان فوج کی کمزوری سے ہنوز پریشان ہے۔ افغانستان نے اس کارروائی کا نام اسپیشل آپریشنس کمانڈ رکھا ہے۔ کیمپ مورہیڈ سوویت یونین کا کابل کے قریب ایک فوجی اڈہ تھا۔ یہاں پر کمانڈوز نے پریڈ کی تربیت حاصل کی تھی۔ اسے ماضی میں طالبان اپنے تربیتی مرکز کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔