افغانستان :طالبان کا حملہ ،11 ارکان عملہ ہلاک

قندھار 18 جون (سیاست ڈاٹ کام )افغان عہدیداروں نے کہا کہ کم از کم 11 فوجی اور ملازمین پولیس طالبان کے سرکاری عمارتوں پر حملے میں ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں کے بموجب آج چار فوجی اور سات پولیس عہدیدار ہلاک ہوئے جبکہ سورش پسندوں نے موسی قلہ پر حملہ کردیا جہاں کی سرکاری عمارت منتقل کی جاچکی ہے اور اس علاقہ پر طالبان کا برسوں سے قبضہ ہے۔