افغانستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن،41 طالبان ہلاک

کابل،2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 41 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان اور اتحادی فورسز نے صوبہ ننگرہار، لغمان، غزنی، اورزگان، مازابل اور قندھار میں آپریشن کئے جس کے نتیجے میں 41 طالبان ہلاک جبکہ 24 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

روس نے یورپ کیساتھ اپنے تعلقات کو عملاً خراب کر لیا ہے: جرمن صدر
برلن۔ 2 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمن صدر یواخم گاؤک نے کہا ہے کہ روس نے اپنی حکومتی ترجیحات کے باعث یورپ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خراب کر لیا ہے۔ گاؤک کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس یورپ میں ایک نیا نظام قائم کرنے کی طلب رکھتا ہے۔ جرمن صدر کے مطابق یورپ ماسکو حکومت کے ساتھ پارٹنرشپ اور اچھے تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں لیکن روس کی بدلتی پالیسیوں کے باعث ایسا ممکن نہیں۔ جرمن صدر پولینڈ میں نازی دور میں کی گئی فوج کشی کی 75 ویں برسی کی تقریب میں شریک تھے۔ یہ تقریب پولستانی شہر گدانسک میں منعقد کی گئی۔