افغانستان : دو بندوق بردار ناٹو طیارے کے حملہ میں ہلاک

کابل ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈا ٹ کام) دو بندوق بردار آج اس وقت ہلاک ہوگئے جب انہوں نے ناٹو کے ہیلی کاپٹرس کی پرواز کے دوران ان پر اور ایک طیارہ پر ہوائی فائرنگ کی جس کے جواب میں ہیلی کاپٹرس اور طیارہ سے ان پر جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگئے۔ کابل کے صوبائی پولیس سربراہ کے ترجمان بصیرمجاہد نے کہا کہ یہ واقعہ کل رات قرا باغ علاقہ میں پیش آیا۔