افغانستان:سیکورٹی فورسیزکے ساتھ جھڑپوں میں 6 شدت پسند ہلاک

کابل۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے بغلان میں طالبان سے جھڑپ میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی ہوئے ، جبکہ 6 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔دوسری جانب ترجمان گورنرہلمندکے مطابق صوبے میں طالبان نے گزشتہ رات افغان فورسزکی پوسٹوں پر حملہ کیاجس میں 3اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

زلمے خلیل زاد افغانستان میں
امریکی مشیر مقرر
واشنگٹن۔5ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان میں اپنے سابق سفیر زلمے خلیل زاد کو کابل میں اپنا نیا مشیر مقرر کیا ہے ۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کو پاکستان جانے کے لئے طیارہ میں صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ خارجہ نے ان کی تقرری کی ہے ۔ انہوں نے کہا” زلمے خلیل زاد صلح کی کوششوں میں ہماری مدد کرنے کے لئے محکمہ خارجہ کی ٹیم میں شامل ہونے جا رہے ہیں تو وہ اس مقصد کے لئے محکمہ کے سربراہ شخصیت ہوں گے ”۔