افغانستان:بم دھماکے میں تین امریکی فوجی ہلاک

کابل ، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے جنوبی غزنی صوبے کے دارالحکومت کے قریب سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ۔ ناٹو کے ریزولیوٹ سپورٹ (آر ایس) مشن نے ایک بیان میں کہا کہ تین فوجیوں کے علاوہ ایک شہری ٹھیکیدار اچانک ہوئے دھماکے میں زخمی ہو گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے ۔ خیال رہے کہ تین دن پہلے شمال مشرق نیم روز خطے میں ایک جنگی کاروائی کے دوران ایک امریکی سرجنٹ لینڈرو اے ۔ایس جسو ہلاک ہو گیا تھا۔