نئی دہلی ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اپیلیٹ اتھاریٹی جس نے 9 فبروری کے متنازعہ ایونٹ کے سلسلہ میں سزاء دیئے جانے والے 21 جے این یو طلبہ کی اپیلوں کی سماعت کی ، اس نے تمام طلبہ کو ڈسپلن شکنی کا خاطی پایا لیکن ان میں سے بعض پر عائد مالی جرمانہ گھٹادیا گیا ہے۔ ایک ذریعہ نے کہا کہ پینل نے 21 طلبہ کو قصوروار پایا ۔ان کی سزائیں برقرار ہے لیکن چند طلبہ پر عائد جرمانے گھٹا دیئے گئے۔ اس فیصلہ کی اطلاع کے ساتھ تازہ مکتوبات متعلقہ طلبہ کو جاری کردیئے گئے ہیں۔
بھاگلپور میں دیارا علاقے کا بدنام
مجرم ہتھیار کے ساتھ گرفتار
بھاگلپور ۔23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں ضلع بھاگلپور کے بھواني پور معاون تھانہ علاقے سے آج صبح پولیس نے دیارا کا بدنام مجرم پنٹو یادو کو ہتھیار کے ساتھ گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی بدنام مجرم پنٹو یادو اپنے گھر بیر بننا گاؤں آیا ہوا ہے ۔ اسی بنیاد پر گاؤں کا محاصرہ کرکے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ پنٹو کے پاس سے دو پستول اور کچھ کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کھگڑیا اور بھاگلپور کے دیارا علاقوں میں دہشت قائم کرنے والا اس مجرم پر چھ سے زیادہ کیس درج ہیں۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔