افسانوی اداکار دلیپ کمار کو ہلکا نمونیا ہونے کی تشخیص

ممبئی ۔ /28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی اداکار دلیپ کمار کو ہلکا نمونیا ہونے کی تشخیص کی گئی ہے اور آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ان کے ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ صاب کو ہلکا نمونیا ہونے کی تشخیص کی گئی ہے اور گھر پر آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ اللہ ارحم الراحمین ہے کہ دیگر اعتبار سے وہ حسب معمول ہیں ۔ روبہ صحت ہیں ۔ اپنی دعاؤں میں انہیں یاد رکھئیے ۔ 94 سالہ اداکار کے ایک خاندانی دوست فیصل فاروق نے ٹوئیٹر پر یہ تحریر شائع کی ہے ۔ اگست میں دلیپ کمار گردے کے مرض سے 8 دن تک دواخانہ میں شریک تھے ۔